تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں چارسکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں چارسکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کیلئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔