تازہ ترین

چاررکنی کمیٹی دروش چترال اور بونی میں ورکرز کنونشن بلا کر ورکروں کے رائے کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرےگی،نظار ولی شاہ سیکرٹری اطلاعات پی پی پی چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال نظارولی شاہ نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ چکدرہ میں ہونے والے پی پی پی کے مٹینگ میں چترال میں بلدیاتی اُمیدواروں اور ایک سیاسی خاندان کے پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صدر پی پی پی خیبرپختونخواہ نجم الدیں خان کی زیرصدارت اس اجلاس میں چترال کے لیے ایک چاررکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے یہ کمیٹی اسی ہفتے چترال آکر دروش چترال اور بونی میں ورکرز کنونشن بلا کر ورکروں کے رائے کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرینگے اور شہزادہ خالد پرویز کی پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں اپنے تخفظات اور رائے کا اظہار کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ ورکروں کا کہنا ہے کہ چونکہ اس وقت خالد پرویز اور شہزادہ افتخار الدین دونوں ایک ہی پارٹی سے منسلک ہیں چونکہ اب اگر خالد پرویز پی پی پی جوائن کرتا ہے اور افتخار الدین مسلم لیگ ہی میں رہتا ہے تو اس سے پی پی پی کو کیا فائدہ ہوگا؟ چونکہ پی پی پی ایک جمہوری پارٹی ہے پاکستان کے ہر ایک شہری اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتا ہے لیکن یہ شمولیت بغیر شرط کے ((ان کنڈیشنل ہو۔۔)) ہونئ چاہئے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔