تازہ ترین

سوشل میڈیا میں کسی سیاسی شخصیت یا کسی بھی پارٹی کے قائد کے خلاف کوئی غیر شائستہ الفاظ ہرگز استعمال نہ کریں۔فضل ربی جان

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے صدر انجنیئر فضل ربی جان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں، پی ایس ایف،پی وائی او کے علاوہ پارٹی کے تمام وینگز کو ہدایت جاری کی ہے کہ چکدرہ میں صوبائی صدر نجم الدین خان کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ اوراس کے نتجے میں ہونے والی مثبت پیش رفت کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس سلسلے میں مزید بیان بازی سے گریز کریں کیونکہ بلدیاتی الیکشن کے لئے پارٹی ٹکٹ ورکروں سے مشاورت کے بعد اہل امیدواروں کو ہی دیا جائے گا۔۔ انہوں نے کارکنوں کو تاکید کی ہے کہ سوشل میڈیا میں کسی سیاسی شخصیت یا کسی بھی پارٹی کے قائد کے خلاف کوئی غیر شائستہ الفاظ ہرگز استعمال  نہ کریں پاکستان پیپلز پارٹی شائستگی اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔