تازہ ترین

اپر چترال میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے،اے ڈی سی محمد عرفان نے مختلف علاقوں کو ملانے والے راستوں کا جائزہ لیا

اپرچترال(چترال ایکسپریس)اپر چترال میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپر چترال کے مختلف حصوں کو ملانے والے راستوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے این،ایچ،اے حکام، سی،اینڈ،ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور ٹی،ایم،اے مستوج/موڑکہو کو کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے اور راستوں کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بحال رکھنے کی ہدایت کی۔اُنہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات بغیر چینز chains کے سفر سے گریزکریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رسکیو 1122 اور ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کے ذیل نمبر سے رابطہ کریں 470355،470025

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔