وزیراعلیٰ محمود خان کی لکی مروت میں پولیس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں پولیس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں  سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگا ن کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔