تازہ ترین

مستوج میں بندوق لہراتے ہوئے رقص کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال کے خوب صورت گاؤں مستوج میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی خوشی مناتے ہوئے کھلے میدان میں بندوق لہراتے ہوئے رقص کرنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا جنہیں پولیس نے اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔ بندوق لہراتے ہوئے فارسی گانے کی ترنگ میں پانچ نوجوانوں کے ایک ساتھ ناچنے کی ویڈیو دو دن پہلے سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی۔پولیس تھانہ مستوج میں اس ویڈیو کی بنیاد پر غیر قانونی اسلحے کی نمائش کی پاداش میں ان پانچوں نوجوانوں کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت پرچہ چاک کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی پی او مستوج محئی الدین نے بتایا کہ گرفتار نوجوانوں میں ساجد علی ولد محمد جبار، دیدار علی ولد سفیر علی، یاسر امان ولد دولت امان اور محمد نجم الثاقب ولد شیر غازی خان شامل ہیں جن کا تعلق مستوج سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خلاف قانون حرکات کی حوصلہ شکنی نہیں ہوئی تو علاقہ لاقانونیت کی طرف جائے گا اور اسی بنیاد پر پولیس نے قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے ایکشن لے لیاہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔