تازہ ترین

ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز نے برف باری کےدوران لواری ٹنل سائٹ کا دورہ کرکے جوانوں کی ہمت میں اضافہ کیا۔خدیجہ بی بی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے رواں برفباری کے دوران لواری ٹنل کے آس پاس مسافر گاڑیوں کو کراس کرانے میں پولیس کے جوانوں کی خدمات پیش کرنے پر ڈی پی او لویر چترال سونیہ شمروز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے لائق تحسین قرار دیاہے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انتہائی سخت موسم میں عین برفباری کے دوران لواری ٹنل سائٹ کا دورہ کرکے انہوں نے جوانوں کی ہمت میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی لویر چترال بھی لواری روڈ کو ٹریفک کے قابل رکھنے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئےاین ایچ اے کے ہیوی روڈ مشینری سائٹ پر اسٹینڈ بائے رکھنے کو یقینی بناتے ہیں اور ان کی کوششوں سے اس سیزن میں مسافروں کو کوئی تکلیف درپیش نہیں ہوئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔