پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں چترال میں ریکارڈز ترقیاتی کام ہوئے۔سیف الرحمن مشکور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سیف الرحمٰن مشکورؔ سابق جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چترا ل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو مالی وسائل کی کمی، مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں اس کے باؤجود بڑے بڑے ڈیموں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاگیا ہے جس میں چترال بھی شامل ہے۔چترالی عوام متعدد بار پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کو کامیاب نہیں کرسکے اس کے باؤجود وزیر اعظم عمران خان نے پہلے بی بی فوزیہ کو خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے سلیکٹ کیا اور پھر وزیر زادہ کو اقلیت کے مخصوص نشست پر سلیکٹ کرکے چترالی عوام کے ساتھ اپنی محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا جس کا ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے چترال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے جن میں سے کچھ ترقیاتی کاموں کا ذکر کرنا اس لئے ضروری ہے کہ بعض سیاسی یتیم اور مخالفین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے چترال میں کوئی کام نہیں کیا ہے اُن کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ قیام ضلع اپر چترال، یونیورسٹی آف چترال، صحت کارڈ، وظیفے امام مساجد، احساس کفالت پروگرام، احساس راشن کارڈز، کامیاب جوان پروگرام، میرا گھر میرا پاکستان لون،ریسکیو 1122، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دروش، چترال بونی شندور روڈ، بونی RCC پُل، بونی پل تا بازار روڈ، 53 منی مائیکرو ہائیڈرو پاور اسٹیشن، مرمت ریشن پاور ہاؤس، لاوی پاور ہاؤس، سپورٹس کمپلکس چترال ٹاؤن، ارندو روڈ، جنجریت روڈ، اوسیک دروش پُل، ایون پُل، ٹرانسمیشن لائن بروز یوسی، چترال اکنامک زون، تحصیل دروش سٹیٹس، ارکاری روڈ، سنگور پُل، سولر سسٹم فار ڈرنکنگ واٹر سنگور، واٹر سکیم نشکوہ، واٹر سکیم مداک، واٹر سکیم زیزدی، منی ہائیڈروپراجیکٹ رائین، پولو گراؤنڈ رائین، SRSP پاور ہاؤس آوی، واٹر سپلائی ٹو پرواک، منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ رائین، منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مڑپ، ہائیر سیکنڈری سکول نشکوہ، کھوت واٹر سکیم، Fiber Optic Line، برنس ہائیر سیکنڈری سکول، واٹر سپلائی سکیم ریشن، گرین گودام بروغل، بانگ، بریپ یارخون، گرین دوام گہکیر، پولوگراؤنڈ گہکیر، پولوگراؤنڈ کوشٹ، کوشٹ روڈ، دیوسر روڈ، حفاظتی بندگزین، مرمت یارخون پُل، cementing روڈ چوئنج، واٹر سولرائزیشن کہوژ مستوج، واٹر سولرائزیشن پرکوسپ مستوج، چوئنج پولوگراؤنڈ، مستوج پولوگراؤنڈ، ہرچین پولوگراؤنڈ، سورلاسپور پولوگراؤنڈ، شاپیر ماڑی روڈ سور لاسپور، واٹر سنیٹیشن بالیم لاسپور، مرمت رامن پُل، گرین لشٹ RCC پُل، اویر روڈ، کوشٹ پُل، موژگول پُل، پرائمیری و مڈل سکول کوہ، جنجریت کوہ روڈ، کیسو ڈرنکنگ واٹر سکیم، جنجریت ہائی سکول، مغلاندہ روڈ، گورنر کاٹیج چیوڈوک روڈ، ڈرنکنگ واٹر سکیم مغلاندہ، ڈرنکنگ واٹر سکیم جغور، مڈکلشٹ روڈ، ایون ڈگری کالج، فیض آباد اورغوچ روڈ، فیض آباد ڈرنکنگ واٹر سکیم، اتالیق بازار، شاہی بازار، نیو بازار اور شاہی مسجد روڈ ز بلیک ٹاپنگ، جغور تا بکر آباد روڈبلیک ٹاپنگ، سنگور روڈ بلیک ٹاپنگ، ایئرپورٹ روڈ بلچ بلیک ٹاپنگ، اپ گریڈیشن، پرائمیری، مڈل اور ہائی سکولزکے علاوہ اور بھی بہت سے ترقیاتی کام ہوچکے ہیں جن کا میں نے ذکر نہیں کیا، بہت سے پراجیکٹس پر کام شروع ہونے والا ہے اور بہت سے پراجیکٹس زیر غور ہیں انشاء اللہ تعالیٰ اگلے مالی سال میں اُن پر کام شروع ہوگا۔ چترال شہر کی بیوٹی کے لئے خطیر رقم رکھے گئے ہیں جو چترال ٹاؤن کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لئے خرچ ہونگے۔اُنہوں نے کہا کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ وزیر زادہ نے چترال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اگر چترالی عوام پاکستان تحریک انصاف کے اُمیداروں کو ووٹ دے کر کامیاب کراتے تو چترال کا نقشہ بدل کر سوات جیسا ہوتامگر چترال کے عوام نے بزرگوں کو ووٹ دے کر کامیاب کیا تاکہ آخرت میں اُن کے لئے نجات کا سبب بن سکیں۔ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کرونا وباء کی وجہ سے مہنگائی ہے اس کا حکومت کو بھی احساس ہے۔اُنہوں نے PTI کے ٹائیگرز اورانصافین سے اپیل کی کہ وہ پارٹی اور پاکستان کی بہترین مفاد میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے میں کپتان کا بھرپور ساتھ دیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔