تازہ ترین

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لوئرچترال میں صفائی مہم شروع

چترال(شہریار بیگ )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے۔حال ہی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والےمیڈیکل سپرٹنڈنٹ DHQ ہسپتال چترال ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک خود صفائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔منگل کے روز مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کا اہم جز ہے۔اور یہ صفائی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کچرے کا ایک تنکا بھی باقی ہو۔انہوں نے کہا کہ اس مہم میں پیرا میڈیکل سٹاف۔کلریکل سٹاف۔کلاس فور اور tma کا عملہ مشترکہ طور حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کے علاوہ صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔تاہم مریضوں اور ان کے تیماداروں پر بھی فرض ہے کہ وہ بھی ہسپتال کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔MS نےکہا کہ صفائی کے لئے مشنری رینٹ پر حاصل کر لی گئی ہیں اور TMA کے تعاون سے کچرے ٹھکانے لگا دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہسپتال میں صفائی کایہ سلسلہ ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔