ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت کی کروناویکسینیشن کے مطلوبہ ہدف کے حصول میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی )ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اور محکمہ ہیلتھ نے کروناویکسینیشن کے مطلوبہ ہدف کے حصول میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔جس پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت اپر چترال مبارکباد۔  کی مستحق ہے۔یہ اہم کامیابی یقیناً ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی مفکرانہ قیادت، محکمہ صحت، محکمہ پولیس اور چترال لیویز کی اپنے فرض منصبی کے ساتھ لگن ، دلچسپی اور عوام الناس کی جانب سے بروقت اور بہتر تعاون کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا ویکسینیشن کےعمل میں اپنے احساس زمہ داری کو بھرپور طریقے سے نبھانے پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان اور فیلڈ ورکز کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اورانہیں حراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔