اپر چترال مشترکہ میٹنگ،ڈی سی محمد علی کا تبادلہ فوری طورپر منسوخ کرنے کامطالبہ

اپرچترال(چترال ایکسپریس)بدھ12جنوری کو بونی کے مقامی ہوٹل میں عمائدین بونی اپرچترال،آل پارٹیز،تحریک حقوق اپر چترال اور بونی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔میٹنگ کا واحد ایجنڈا ڈی سی اپر چترال کی فوری تبادلہ کا معاملہ تھا۔میٹنگ کی صدارت سابق وی سی ناظم سلامت خان نے کی۔میٹنگ میں متفقہ طورپر طے پایا کہ اپر چترال انتہائی پسماندہ اور نوازئیدہ ضلع ہے نیا ضلع بننے کے تین سال بعد یہاں دو ڈپٹی کمشنر تعینات کئے گئے۔یہاں نئے ضلع کی ترقی اور آباد کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کا کردار انتہائی اہم ہے۔پچھلے ڈپٹی کمشنر کی نااہلی کی وجہ سے دوسال تک ضلع انتہائی پسماندہ رہا اور کوئی بھی عوامی کام اور ترقیاتی کام مکمل نہیں ہوا۔لیکن خوش قسمتی سے موجودہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی گذشتہ چھ مہینے سے یہاں تعیناتی کی وجہ سے بہت زیادہ کام عمل میں آیا جسمیں اپرچترال میں دوبڑے میگاایونٹ قاق لشٹ میں پیراگلائڈنگ،اپر چترال میں پولو کا ٹورنمنٹ،مستوج روڈ میں این ایچ اے کی تواسط سے کام کا آغاز،رسکیو1122،ریشن بجلی گھر کوچلانے کاکام،کوشٹ پل کی تعمیر واستارو پل کی تعمیر میں کردار،بونی کے اندر مین سڑک کو وسعت دینے کا معاملہ وغیرہ وغیرہ ترقیاتی کاموں کوعمل میں لانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور اس وجہ سے اپر چترال کے عوام ڈی سی محمد علی کو ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شرکاء میٹنگ نے اپر چترال کے عوا م کی جانب سے حکومت خیبرپختونخواہ اور وزیراعظم عمران خان سے عوامی مفاد اور علاقہ کی ترقی کی خاطرڈی سی اپرچترال کے تبادلہ کو فوری طورپر منسوخ کرنے اور کم از کم دوسال تک اس ڈپٹی کمشنر کو اپر چترال میں تعینات رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میٹنگ کے شرکاء نے کہا کہ اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر کا ذکر اس قرارداد میں کیا گیا کہ اُن کی نااہلی سے دوسال تک اپرچترال کا ضلع پسماندہ رہا اگر اس ڈپٹی کمشنر کی ٹرانسفر کے بعد دوسرے ڈی سی کا بھی سابقہ ڈی سی جیسا حال ہوا تو عوام سڑکوں پر آکر مظاہر کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اسطرح علاقہ میں امن وامان کی صورت حال اور تمام تر ناخوشگوار حالات کا حکومت خود ذمہ دار ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔