ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122امجد خان نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا*

چترال(چترال ایکسپریس))ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان اس سے پہلے باجوڑ اور چترال میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں،
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کےریسکیو1122 آفس چترال پہنچنے پر سٹیشن ہاؤس انچارج عرفان اللہ نے جوانوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا گیا اور سلامی دی گئ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے چارج سنبھالنے کے بعد لوئر چترال میں قائم ریسکیو1122 کنٹرول روم کا دورہ کیا، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے وہیکلز اور آلات کا معائنہ کیا اور ریسکیو1122 کے جوانوں سے فرداً ملاقات کی، ریسکیو1122 کے جوانوں سے مخاطب ہو کر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے کہا کہ ریسکیو1122 قلیل مدت میں لوئر/اپر چترال میں اپنے ایمرجنسی خدمات کی بنا پر مقام حاصل کر چکا ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ریسکیو1122 دن رات 24 گھنٹے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور ہر دم تیار ہیں.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔