فرنٹیئر کانسٹبلری میں بھرتی کے لئے 15اور16 جنوری کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن چترال میں ریکروٹمنٹ عمل میں لائی جائیگی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) فرنٹیئر کانسٹبلری میں بھرتی کے لئے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق جنوری کی 15اور16 تاریخ کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن چترال میں ریکروٹمنٹ عمل میں لایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ملاکنڈ کے دفتر سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو سنی قوم اور 16جنوری کو اسماعیلی قوم سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ امیدواروں سے کیا گیا ہے کہ وہ اپنے دستاویز سمیت صبح ساڑھے 8 بجے پولیس لائن حاضر ہوجائیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8اور 9 جنوری کی شیڈول کو برفباری کی وجہ سے منسوخ کی گئی تھی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔