تازہ ترین

سینیٹر فلک ناز چترال کی قیادت میں پی ٹی آئی اپر چترال کی وفد نے چیئرمین نادرا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اپر اور لوئیر چترال کے لئے دو موبائیل گاڑیوں کی بھی منظوری۔

اسلام آباد (شجاعت علی بہادر) سینیٹر فلک ناز چترال کی قیادت میں پی ٹی آئی اپر چترال کی وفد نے چیئرمین نادرا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

سینٹر فلک ناز چترالی نے چترال میں تحصیل مستوج اور تحصیل تورکھو موڑکھو کی عوام کو نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل اور مستوج، موڑکھو تورکھو میں نادرا کی آفس کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

چیئرمین نادرا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقے کے لوگوں کی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے چترال کی پسماندگی اور نادرا کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹر فلک ناز چترالی کی درخواست پر اپر اور لوئیر چترال کے لئے دو موبائیل گاڑیوں کی بھی منظوری دے دی۔

چیئرمین نادرا نے یقین دہانی کرائی کہ نادرا کے حوالے سے چترال اپر کے مسائل کو ہم ہنگامی بنیادوں پر حل کرائیں گے اور بہت جلد تحصیل موڑکھو تورکھو اور مستوج میں دفتر کے قیام عمل میں لائے جائینگے.

اس کے علاوہ سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ نے چیئرمین نادرا کو نادرا کے زیر التوا کیسز سے متعلق بریفنگ دی۔ کیونکہ بہت سارے کیسز زیر التوا ہے۔ ان کیسز کو نمٹانے کے لئے لیگل ایڈوائزر کی تقرری ضروری ہے۔ چیئر مین نادرا کی طرف سے لیگل ایڈوائیزر کی تقرری کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وفد نے چترال کے دور دراز مقامات میں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے دیراینہ مسائل پر گفتگو کی جس پر چئیرمین نادرا (NADRA) نے یقین دہانی کرائی کے اِن مسائل کو ہم ہنگامی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔

وفد میں پی ٹی آئی اپر چترال کی اعلی قیادت جس میں سابق تحصیل ناظم شہزادہ اسکندر، سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ معراج خان، سابق ترجمان پی ٹی آئی اپر چترال سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ،بابر علی اور فرید اللہ شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔