سینیٹر فلک ناز چترال کی قیادت میں پی ٹی آئی اپر چترال کی وفد کی وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات۔

وفاقی وزیر نے چترال میں بجلی کی ترسیل اور لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد ( شجاعت علی بہادر ) سینیٹر فلک ناز چترال کی قیادت میں پی ٹی آئی اپر چترال کی وفد نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

سینٹر فلک ناز چترالی نے چترال کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل سے وفاقی وزیر کوآگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے چترال میں بجلی کی ترسیل اور لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے سے جواب طلب کرلیا۔ انہوں نے متعلقہ محکمے کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں بجلی کی ترسیل اور لوڈ شیڈنگ میں کمی جیسے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
انہوں نے چترال کی پسماندگی اور بجلی کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹر فلک ناز چترالی کی درخواست پر لوئیر چترال میں جوٹی لشٹ کے مقام پر گریڈ اسٹیشن میں 1300 کلو واٹ ٹرانسفر کی انسٹالیشن ، اپر اور لوئیر چترال میں الگ الگ ایکزیکٹیو چیف انجنیئرز کی تعیناتی اور مقامی لوگوں کو محکمے میں” لائن میں ” بھرتی کرانے کی یقین دہائی کرائی۔
وفاقی وزیر نے سیکریٹری برقیات اور ڈی جی برقیات کو بجلی کے حوالے سے چترال کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

 وفد میں اپر چترال پی ٹی ائی کے سئنیر رہنما سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ، شہزادہ سکندرالملک ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ ، بابر علی ، سید مظفر علی شاہ ، ڈاکٹر مولانا عبد اللہ ،زبیر احمد قاضی اور قربان ہزار شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔