تازہ ترین

صدر سی این ایف کی تضیکہ کسی صورت برداشت نہیں، ہراساں کرنے والا شخص معافی مانگے،ایکزیکٹیو کونسل چترال نرسز فورم  

پشاور(چترال ایکسپریس)ایکزیکٹیو کونسل چترال نرسز فورم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن پہلے ایک ایسوسیشن کے عہدیدار نے ایکزیکٹیو کونسل پر بنی رپورٹ شیئر کرر نے پریذیڈنٹ چترال نرسز فورم ناصر علی شاہ کی وال پر جاکر گالم گلوچ کی جو کسی بھی پڑھے لکھے یا عہدیدار کو بلکل زیب نہیں دیتا ہے بلکہ اس کی تعلیم پر شکوک وشبہات پیدا کرتا ہے۔

ناصر علی شاہ نے ہمیشہ اپنی ملازمت خطرے میں ڈال نرسز کے لئے لکھتے رہے ہیں ہر آئینی احتجاج میں آپ عہدیدار کے طور پر نرسز کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے آرہے ہیں نرسز کو متحد کرنے کے لئے ہمیشہ پل کا کردار ادا کیا اور اب اپنے عوام کو فائیدہ پہنچانے کے لیے اپنے نرسز کو متحد کر رہے ہیں تو کسی کو عزت مجروح کرنے کا حق نہیں۔۔۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسیشن کے پریذیڈنٹ کی عزت و احترام اور محبت کا خیال رکھتے ہوئے ہم نہ ایسوسیشن کا نام لے رہے ہیں اور نہ اس شخص کا ، مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ شخص خود سوشل میڈیا پر آکر تین دنوں کے اندر معافی مانگے بصورت دیگر سوشل میڈیا پر پریذیڈنٹ کی عزت مجروح کرنے پر ہم کسی احتجاج کے بغیر قانونی چارہ جوئی کرینگے اور ایڈوکیٹ اس کو ہراسمنٹ قرار دے چکے ہیں اور یقیناً ہم اپنی پریذیڈنٹ کی خاطر آخری حد تک جاسکتے ہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔