تازہ ترین

آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپر اور لوئرچترال کا ڈویژنل اکاونٹس افیسر چترال کے تبادلے کا پرزور مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ساتھ کام کرنے والے ٹھیکہ داربرادری نے ڈویژنل اکاونٹس افیسرسراج الحق کے دفترسے اکثرغیر حاضری ،غیراخلاقی روئیے اورغیرقانونی پیسے لینے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا اوردیگرمتعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس افسر کو چترال سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے ۔پیرکے روز آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپرچترال کے صدرموسیٰ ولی ،لوئرچترال کے صدرسیدالدین،جنرل سیکرٹری سہیل احمد،اسمارخان ،ریاض احمد،صفی الرحمن،غلام اللہ،اقبال الدین،ایوب،سمیع اللہ،دلستاد،خان محمد،ابواللیث رامدسی،شریف الدین ،حسین شاہ،سروراحمد،انجینئرمحمدولی ،ممتازحسین،اوردوسروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈویژنل اکاونٹس افیسرکےپاس اپراورلوئرچترال کے تین محکمے سی اینڈڈبلیو،ایری گیشن اورپی ایچ ای ڈی کے چارچ ہیں ۔ وہ چترال کے تمام غیرقانونی کاموں میں ملوث ہے جن میں ایڈیشنل کال ڈیپازٹ ریلیزکرنے پر، پروفارمہ ،ٹینڈرزپراضافی پیسے لینا،ٹینڈرز میں اپنے بیٹے اوردوسرے غیرمقامی ٹھیکہ داروں کے نام پرچترال میں ٹینڈرڈالکرمقامی ٹھیکہ داروں کوبلیک میل کرکے پیسے لیناشامل ہیں ۔انہوں نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا کہ اکاونٹنٹ سراج الحق کوفوراچترال سے باہرتبادلہ کیاجائے بصورت دیگرچترال کے تمام ترقیاتی کام روک کر ٹھیکہ دار برادری سڑکوں پرآکراحتجاج کرنے پرمجبورہوجائینگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔