سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عطاء الرحمان نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز پولیس سروسز ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر کیا

پشاور(چترال ایکسپریس) سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عطاء الرحمان نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز مہم پولیس سروسز ہسپتال میں بچوں کو پولیو قطرے پلا کر کیا17جنوری سے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے43لاکھ58ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم دو مراحل میں کی جائے گی جس کی پہلے مرحلے میں 17جنوری سے21جنوری تک 6 جنوبی اضلاع بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان جبکہ دوسرے مرحلے میں 24سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ قومی مشن ہے اور اس مقصد کے لیے ہم سب کو مل کر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا ا س موقع پرای اوسی کے پرنسپل سٹاف آفیسرحسن ساجد، ایم ایس پولیس سروسز ہسپتال ڈاکٹر نیاز،، ڈبلیوایچ او،یونیسف، محکمہ صحت اور دیگر معاون اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکرتے ہوئے انسدادپولیومہم کو چلانے کی ہدایت کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثرانداز میں چلانے کی ہدایات جاری کیں۔
مہم کے لئے پانچ سال سے کم عمر کے 43لاکھ58ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 20484ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 18ہزار324موبائل،1ہزار237فکسڈ،856ٹرانزٹ اور67رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے4ہزار949ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھعطاء الرحمان نے معاشرے کے تمام طبقات پر زوردیا کہ بچوں کے مستقبل کوپولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
جنوری سے30جونری تک پشاور،مردان،کوہاٹ ڈویژن،باجوڑ اور دیر لوئر میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔