حالیہ برفباری کے باعث وادی مستوج لاسپورروڈ ہرقسم کے ٹریفک کے لئے مکمل بند،انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی ہے۔قیوم شاہ

چترال (چترال ایکسپریس)سابق یوسی ناظم قیوم شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ برفباری کے باعث وادی مستوج لاسپورروڈ ہرقسم کے ٹریفک کے لئے مکمل بندہوچکاتھاعلاقے کے مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت سولاسپورتک بحال کیا ،لوگ انتہائی مشکل حالات میں سفرکررہے ہیں حکومت بالکل توجہ نہیں دے رہی ہیں۔ برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ دوسری طرف ٹیلی نار کی ناقص سروس سے عوام پریشان ہے، گزشتہ 7 دنوں سے ٹیلی نار سگنیل غائب ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ٹیلی نارکمپنی کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اپنی سروس کو ٹھیک کیا جائے بصورت دیگرہم کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور گاوں کے لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو نگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔