وزیراعلیٰ محمود خان کی معروف اداکار رشید ناز کے انتقال پر افسوس کا اظہار، لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معروف اداکار رشید ناز کے انتقا ل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ اداکاری کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔