مئی, جون میں علاقہ اویر میں بائیکیہ سروس اور ان لائن اسٹور کا افتتاح کرینگے۔شفیق الملک 

 

چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کے سرپرست اعلی شہزادہ محمد شفیق الملک نے کہا ہےکہ علاقے کے لوگوں کے سہولت کے پیش نظر اور نوجوانون کی معاشی حالات کی بہتری کے لیے جذبہ خدمت تنظیم  ان لائن اسٹور اور جذبہ خدمت بائکیہ سروس کا اغاز کرنے جارہا ہے۔علاقہ میں جن نوجوانوں کے پاس بائیک ہونگے وہ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں اور ان لائن اسٹور سے لوگ گھروں میں بیٹھ کر اپنی ضرورت کی چیز منگوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت تنظیم کے نوجوانوں نے یہ عہد کیا ہے کہ انشاء اللہ مئ اور جون کے مہینے میں اسکا افتتاح کرینگے اور پورے علاقہ اویر کے لوگ اس سےاستفادہ حاصل کرسکینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔