تور کہو موڑ کہو تحصیل میئر کے لئے سب سے مو زون اور مضبوظ امیدوارمیرجمشیدالدین کو ٹکٹ دیاجائے، سینئر کارکنان و قائدین پی ٹی آئی تور کہو 

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف تور کہو کے سینئر قیادت اور کار کنان سابق صدر پی ٹی آئی تور کہو موڑ کہو منہا ج الدین، سابق صدر پی ٹی آئی تور کہو شیر فراز سابق نا ظم علی شان، شہباز احمد پرپزیڈنٹ انصاف ویلفئیر ونگ،جما ل سابق صدر انصاف یوتھ ونگ تور کہو،صوبیدار ریٹائرڈ نادر سابق نا ظم وی سی ریچ،عبدالحمید سابق نا ظم وی سی کھوت، عبدالقیوم بیگ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر،شجاع سینئر ورکر پی ٹی آئی، چارشمبہ خان سینئر ور کر پی ٹی آئی اسد سینئر ور کر پی ٹی آئی عبدالودود سینئر ور کر پی ٹی آئی وسیع الدین سابق یو تھ کونسلر مظفر الدین پرنسپل سالک ڈگری کا لج،سینئر ور کر پی ٹی آئی محیب اللہ و دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ حا لیہ بلدیا تی انتخا بات قریب ہے ایسے میں مختلف پارٹیز اپنے اپنے تحصیل مئیر کے امیدوار میدان میں اتار چکے ہیں اور سیاسی جو ڑ توڑ کا بھی سلسلہ جار ی ہے جگہ جگہ کا رنر میٹنگز ہو رہی ہے اور جیت کی لگن میں مصروف عمل ہیں سوشل میڈیا کے توسط سے اس اخباری بیان کے توسط سے ہم پارٹی قیا دت کو گوش گزار کرانا چاہتے ہیں کہ پا کستان تحریک انصاف چترا کی قیادت نے دو مر تبہ ممبر نیشنل اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار کا تعین موڑ کہو سے کیا جو کہ غلط ثابت ہوا اور مکمل طور پر نا کام ہو گئے کیونکہ ان امیدواروں کے اپنے حلقے میں ووٹ بینک نہیں تھا تور کہو کے ور کروں نے ان کو بھا ری اکثریت سے جتوایا لیکن پارٹی قیا دت تور کھو کے ور کروں کو ہمیشہ نظر انداز کر تے رہے اب اگر خدا نخواستہ تحصیل میئر کے امیدوار تور کھو سے نہیں چنا گیا تو ہم یہ بات واشگاف الفاظ میں ڈنکے کی چوٹ پر کہنے میں حق بجا نب ہیں کہ ہم الیکشن کا یا تو مکمل طور پر بائیکا ٹ کریں گے یا کسی دوسری امیدوار کو سپورٹ کریں گے ہم سمجھتے ہیں کہ اس مر تبہ پا کستان تحریک انصاف چترال کے با نی رکن اور اپر چترال کے نا ئب صدر میر جمشید الدین بہترین اپشن ہیں سیا سی بصیرت رکھنے کے ساتھ ساتھ سوشل ایکٹیویٹی کا ما ہر جاناجا تا ہے اور نو جوا نوں اور علاقے کی بھر پور نما ئیند گی کا حق محفوظ رکھتا ہے لہذا ہم اہلیان تور کہو بر وقت پا رٹی قیا دت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ خدا نخواستہ تحصیل میئر کے امیداور کا انتخا ب اگر تور کہو سے نہیں کیا گیا جو کہ بار بار تور کہو میں پارٹی کی بھر پور جیت کے باوجو د تو پار ٹی کے اندر بغا وت کا خد شہ ہے اس کی تما م زمہ داری پا رٹی قیا دت پر ہو گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔