عمائدین بونی کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور باہمی امور کی دلچسپی پر گفتگو۔

اپرچترال(ذاکر محمدزخمی)نو تعینات ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر اپر چترال اپنے کرسی سنبھالے کے بعد دوسرے روز بھی مصروف دن گزارا ۔دفتری امور نمٹانے کے ساتھ مختلف میٹنگز میں مصروف رہے۔جمعرات کوبونی کے معتبرات کی ایک نمائندہ وفد (جس میں مختلف پارٹیز کے نمائیندے اور سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے ) نےڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں سیاسی پارٹیز کے نمائیندوں کےعلاوہ تحریک حقوق اپر چترال کا نمائندہ پرویزلال و دیگر شریک تھے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہ وزیر لال، سابق تحصیل ناظم شمس الرحمٰن، انفارمیشن سکرٹری پی پی پی سید کوثر علی شاہ، ریٹائرڈ ایس۔ایم قربان علی وغیرہ نے ڈپٹی کمشنر کو اپر چترال میں فرائض منصبی سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوش امدید کہا اوراپر چترال بھر کے مسائل روایات اور اقدار کے بارے تفصیلی گفتگو کی۔مسائل میں اپر چترال کے جملہ روڈوں کا ذکر کیا گیا جوموسم سرما میں برف باری کے باعث خطرے کی علامت بنتے ہیں ان میں خصوصی طور پر لاسپور روڈ،یارخون روڈ ،تورکھو تریچ روڈ اور لوٹ اویر روڈ پر برف باری کے اس موسم میں خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی گئی ۔اور ساتھ صحت کے شعبے میں مسائل بھی زیر بحث رہی۔وفد نےسابق ڈپٹی کمشنر محمد علی کے مختصر دورانیے میں اپر چترال کے لیے ان کے بہترین خدمات کا بھی ذکر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر اپر سابق ڈی سی سے بھی بڑھ کے علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کہ علاقے کے لوگ اجتماعی مسلوں کو ترجیح دیتے ہیں اور رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئےپوری اپرچترال کی نمائندگی کی جو اچھی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال کے جملہ مسلے باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کو فروغ دی جائیگی۔ مسلوں کےحل کے سلسلے انتظامیہ اور عوام ایک دوسرے کے قریب رہینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا دفتر ہمیشہ عوام کے خدمت کے لیے کھلا رہیگا ۔میرے اسٹاف اور جملہ لائن ڈیپارٹمنٹ عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ متحرک رہینگے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ملاقات کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر محمد عرفان الدین بھی موجود تھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔