آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس اپرچترال کی فائرووڈ الاؤنس کوختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اپرچترال(چترال ایکسپریس)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال کے زیراہتمام فائرووڈ الاؤنس/فائرووڈچاجزکوختم کرنے کے خلاف اپرچترال کے تمام ملازمین کاتیسرا احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت چرمین اگیگا  قاری احمدعلی اپرچترال کے ہیڈکواٹر بونی میں منعقد ہوا
اس احتجاجی مظاہرہ سے تمام اداروں کے نمایندگان نے خطاب کرتے ہوئےاس نوٹفیکیشن کو مسترد کیا اور حکومت وقت کو یہ باور کرایا گیااگریہ نوٹفیکیشن واپس نہیں کیا گیا تودرج ذیل فیصلہ  جات پر عمل ہوگا
(1)کروناویکسنیشن اور پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے گا
(2)تمام ملازمین آنے والےبلدیاتی انتخابات کامکمل بائیکاٹ کرینگے
(3) 26جنوری کوصوبائی اگیگاکی طرف سے شیڈول شدہ صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے میں اپرچترال سے بھرپور شرکت کرینگے
(4) 26جنوری کے احتجاجی مظاہرےکے بعداپرچترال کےتمام ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے
قاری نورزمان کے دعاسے یہ پرامن مظاہرہ اپنے اختتام کوپہنچا
احتجاجی مظاہرےکےبعداگیگاکے ذمہ داران نے ڈی سی اپرچترال منظوراحمدافریدی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور مظاہرےمیں منظورشدہ قراداد اُن کوپیش کیا
ڈی سی نے وفدکویقین دلایا اُن کے مطالبات کو حکام بالا تک ضرور پہنچاجائیگا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔