چترال پولیس کے این ای ٹی اسٹاف نے دروش سےچترال چرس سمگلنگ ناکام بنا دی

چترال ( محکم الدین )چترال پولیس کے این ای ٹی اسٹاف نے دروش سےچترال چرس سمگلنگ ناکام بنا دی ۔ اور پرانا سبزی منڈی چترال میں عین اس وقت اسے گرفتار کیا ۔ جب ملزم کلیم اللہ ولد اشرف ساکن دروش دوکلو گرام سے زائد چرس سمگل کررہاتھا ۔ چترال میں ایک ہفتے کے دوران پولیس کی یہ دوسری کامیاب کاروائی ہے ۔ اس سے قبل تین کلوگرام سے زائد چرس سمگل کرتے ہوئے لچیگرام دمیل ے تعلق رکھنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا تھا ۔ چترال کے عوامی حلقوں نے پولیس کی مستعدی اور کامیاب چھاپے پر ان کی تعریف کی ہے ۔ اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف پولیس سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ چترال شدید منشیات کی زد میں ہے ۔ نوجوان طبقے کی زندگیوں میں زہر گھولنے کیلئے منشیات فروش مختلف حربے استعمال کر رہےہیں ۔ جن کی روک تھام کیلئے پولیس کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔