تجاریونین بونی اپر چترال کی وفد کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ان کے دفتر میں ملاقات۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس) تجار یونین بونی بازار اپر چترال کابینہ کی ایک وفد صدر بازار محمد شفیع کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محترم منظور احمد افریدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جو حال میں اپر چترال تعینات ہوکر فرائض سنبھالے ہیں۔ملاقات میں صدربازار بونی نےنئی زمہ دریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش امدید کہا او بازار بونی کی صورت حال سے ڈی سی صاحب کو آگاہ کیا۔ ڈی سی اپر چترال نے وفد کی نیک خواہشات کی اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بازار کے مسائل کے بارے تفصیلی گفتگو ہوگی جو حل طلب مسلے ہیں انہیں حل کیا جائیگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری، مضر صحت ایشیا اور بیجا گرانفروشی کی عمل نا قابل قبول ہوگی ۔اس میں یونین کا بھی کردار بہت اہم ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ بعد ٹورسٹ سیزن شروع ہورہی ہے اس دوران بڑے تعداد میں سیاح اپر چترال ائینگے جس سے تجارت کوفروغ ملےگی۔ تا ہم اس موقع پر تجارت کے ساتھ علاقے کی مثبت چہرہ دیکھانے کی بھی ضرورت ہے۔تاکہ سیاح اطمینان کے ساتھ باربار اپر چترال کا رخ کریں۔اس موقع اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان بھی موجود تھے جنہوں نے بازار بونی کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بونی بازاربنسبت دوسرے بازاروں کے بہتر ہے اور معیاربھی تسلی بخش ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔