وزیراعلی محمود خان کی سڑک کے حادثے میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن ابوبکر وزیر کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سڑک کے ایک حادثے میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن ابوبکر وزیر کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ابوبکر وزیر کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی۔ وزیر اعلی نے حادثے میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کارکن طاہر زمان کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔