پی ٹی آئی اپر چترال کی طرف سے 27مارچ کے بلدیاتی انتخابات کو سرد موسم کی وجہ سے ماہ مئی تک ملتوی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن داخل

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف ضلع اپر چترال کی طرف سےسید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ, سردار حکیم،،زار بہار اخونزادہ،فضل الدین جوش ودیگر عہدیداروں نے27مارچ کے بلدیاتی انتخابات کو برفانی اور سردموسم کی وجہ سے ماہ مئی تک ملتوی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کے سامنے پٹیشن داخل کیا ہے۔سید خان ایڈوکیٹ کے وساطت سے دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں اپر چترال اور لوئر چترال کے پہاڑی علاقوں میں 6فٹ برف ہوتی ہے اگر 15فیصد سے کم لوگ ووٹ دینے کیلئے آگئے تو الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہوگی نیز زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن لانے کے لئے سیاسی جماعتوں کی جدوجہد بھی ناکامی سے دوچار ہوگی مارچ میں ہونے والے ووٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے لیڈروں نے اس سلسلے میں عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔