تازہ ترین

پی ٹی آئی چترال اور سول سوسائٹی کا الیکشن کمیشن کے سامنے بلدیاتی انتخابات رمضان کے بعد کرانے کے لیے احتجاج

چترال ( محکم الدین ) چترال کی سول سو سائٹی کےنمایندگان اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں عبد الطیف ، اسرار صبور ، حاجی فرید ، تقدیرہ خان رضا خیل ، زاہدہ شاہ سنگین اور بڑی تعداد میں پارٹی ورکرز نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے۔ کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 4 فروری سے 27 مارچ تک بلدیاتی انتخابات کے دوران چترال کے موسمی حالات اجازت نہیں دیتے ۔ اور ان مہینوں میں بارشوں ، برفباری ، لینڈ سلائیڈنگ اور برف کے تودے گرنے کے شدید خطرات ہیں ۔ اور الیکشن کا انعقاد صحیح معنوں میں انجام پانا ممکن نہیں ہے ۔ خصوصا دشوار گزار وادیوں میں عمر رسیدہ بزرگ افراد اور خواتین کا پولنگ کیلئے گھروں سے نکلنا بہت ہی مشکل ہے ۔ ایسے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان چترال کے سخت موسمی حالات کےتناظر میں بلدیاتی الیکشن کو ماہ رمضان کے بعد تک ملتوی کرنے کے احکامات صادر کرے ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد الطیف نے اسلام آباد سے فون پر بات کرتے ہوئےمقامی میڈیا کو بتایا ۔ کہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے ایک پٹیشن فائل کی گئی ہے ۔ جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استدعا کی گئی ہے ۔ کہ انتہائی سخت موسمی حالات کی وجہ سے مارچ میں انتخابات ممکن نہیں ۔ لہذا تاریخ ملتوی کی جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چونکہ وقت بہت محدود تھا ۔ اس لئے ہمیں یہ قدم عجلت میں اٹھانا پڑا ۔ گو کہ میں نے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت اور جماعت اسلامی چترال سے رابطے کئے تھے ۔ لیکن انتظار کے باوجود ان کی طرف سےکوئی رسپانس نہیں آیا ۔ اس لئے یہ قدم اٹھانے پر ہم مجبورہوئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کا نہیں بلکہ چترال کے سول سوسائٹی کا مطالبہ تھا ۔کہ الیکشن ملتوی کئے جائیں ۔ اور یہ صرف چترال کا نہیں ۔ بلکہ دیر اپر دیر لوئر اور سوات وغیرہ میں بھی الیکشن ملتوی کرنے کی آوازیں سنی جارہی ہیں ۔ اور اس کی بنیادی وجہ سخت موسم ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔