اے این پی لوئرچترال کی بلدیاتی انتخابات کے لئے تحصیل دروش کے لئے خدیجہ بی بی اور تحصیل چترال کے لئے میرعباداللہ کے ناموں کا اعلان

 چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)عوامی نیشنل پارٹی نے  بلدیاتی انتخابات کے لئےضلع چترال سے پارٹی اُمیدواروں کااعلان کرتے ہوئے   تحصیل دروش سےصوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی اورتحصیل چترال سے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری میرعباداللہ کے ناموں کو تمام ورکروں سے مشاورت سے اتفاق رائے سے حتمی شکل دیتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا۔اتوارکے روزضلعی سیکرٹریت چترال میں منعقدہ اجلاس سے ضلعی صدرعوامی نیشنل پارٹی چترال الحاج عید الحسین،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسرداراحمد،صوبائی کونسل کے ممبرسیدعباس علی شاہ اوردوسروں نے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ26جنوری کوبابائے امن باچاخان اوربابائے رہبرتحریک ولی خان کی برسی چترال میں انتہائی عقیدت اوراخترام سے منائی جائےگی۔ جنہوں نے اس ملک کی آزادی اورآزادی کے بعدحقوق کے لئے جدوجہد کی ہے کئی سال جیل اورجلاطنی کاٹی اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دونوں کافلسفہ گھرگھرتک پہنچانے کاعہدکریں۔انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں جس کے دور حکومت میں چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام سرانجام پائے اور وزیر اعلیٰ حیدر خان ہوتی نے آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کیا جوکہ اس علاقے کے ساتھ ان کی خصوصی محبت اور لگن کا اظہار ہے۔صوبائی نائب صدرخدیجہ بی بی نے چترال میں بزرگوں اور بہن بھائیوں سے دردمندانہ درخواست کی ہے کہ وہ اے این پی کے حق میں اپنا ووٹ کا استعمال کرکے اپنی احسان شناسی کا ثبوت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی واحدجماعت ہے جوچترال کی محرومیوں اورپسماندگی کو دورکریگی۔اپر چترال کے لئے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔