چترال،کیسو اور کلکٹک میں افغان مہاجرین کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا عمل شروع

چترال (چترال ایکسپریس) لویر چترال میں پولیو کے خاتمے کے لئے سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز کے دوران ضلعے کے جنوب میں واقع دیہات کیسو اور کلکٹک میں افغان مہاجرین کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ اس سے قبل تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں افتتاحی تقریب ہوئی۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی لویر چترال ڈاکٹر فرمان نظار نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ کیسو کے مہاجرکیمپ میں 243اور کلکٹک کے مہاجر کیمپ میں 187بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے لئے موبائل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوفیصد ٹارگٹ کے حصول کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔