ڈی سی لوئر چترال محمدانوارالحق کی ڈی ایچ کیوہسپتال کادورہ،ہسپتال کے مختلف یونٹس، وارڈز اورپناہ گاہ کاتفصیلی معائنہ

چترال (چترال ایکسپریس)نوتعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمدانوارالحق نے ڈی ایچ او اور ایم ایس  کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کادورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف یونٹس، وارڈز اورپناہ گاہ کاتفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی سی نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے اورتیمارداروں سے ہسپتال میں موجودسہولیات وخدمات کے بارے میں معلومات لئے۔بعد میں ایم ایس شہزادہ حیدرالملک نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کےحوالے سے بریفنگ دی جسمیں ہسپتال کے انفراسٹرکچر، اسٹاف، دستیاب سہولیات/خدمات، بیماریوں کی شرح، ہسپتال انتظامیہ کی کاردکرگی اور سنجیدہ نوعیت کے بعض اہم مسائل کا احاطہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ ایک بہترین ٹیم لیڈر کی طرح دستیاب سہولیات اور وسائل کو بروئے کار لاکر مذکورہ مسائل حل کرنے کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں تاکہ عوام کی بہترین مفاد میں ہسپتال کی حالت بہتر بنائی جاسکے۔ ڈی سی محمدانورالحق نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہسپتال اور علاج معالجے میں بہتری لانے کے لئے نت نئے آئیڈیاز پر ہوم ورک کرکے متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔