‎تجار یونین چترال لویر کےوفدکی بشیر احمد صدر تجاریونین کی سربراہی میں ڈی سی چترال انوارلحق سے ملاقات۔

چترال(چترال ایکسپریس)‎تجار یونین چترال لویرکی وفد  نےبشیر احمد صدر تجاریونین چترال کی سربراہی میں نئےتعینات ڈپٹی کمشنر چترال لویر انوارلحق  سے اُن کے دفتر میں  ملاقات کی۔
‎ملاقات میں صدر تجاریونین بشیر احمد نے نمائندگی کرتے ہوے چترال بازار اور تجاربرادری کو درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔
‎ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چترال کے تاجربرادری کے ساتھ ایک دوستانہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بازار کسی بھی ضلع کا چہرہ ہوتا ہے۔اور ہمیں اپنے چہرے کو صاف ستھرا رکھنا ہے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور تجار یونین کو ساتھ ملکر کام کرنا ہے۔ ضلع انتظامیہ چترال بازار میں ماڈل شاپ بنانے کی خواہشمند ہے جس میں عوام کو سستی اور معیاری چیزیں دستیاب ہوں۔اُنہوں نےچترالی ثقافت کو اجاگر کرنے اورسیاحوں کی سہولت کے لئے چترال بازار میں کئی ایک ٹورسٹ ماڈل شاپس کھولنے میں مدد کرنے کا عندیہ دیااوراس سلسلے میں عنقریب تمام اسٹیک ہولڈر کو لیکر تجاربرادری کساتھ ایک اہم میٹنگ کرنے کا وعدہ کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔