امیر ضلع اخونزادہ رحمت اللہ کے زیر صدارت جماعت اسلامی ضلع لوئر چترال کا اہم اجلاس

چترال(چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی ضلع لوئر چترال کا اہم اجلاس زیر صدارت امیر ضلع اخونزادہ رحمت اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور ویلج کونسل سطح کے امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ 29 جنوری کو جملہ ویلج کونسلوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ علاؤہ ازیں تحصیل سطح پر سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے ہونے والی کوششوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے گفتگو جاری ہے، عنقریب فائنل نشست منعقد ہوگی جس میں سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کیا جائے گا، ازاں بعد جماعت کی طرف سے تحصیل نظامت کے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔