وزیراعلیٰ محمود خان کی گرگری میں نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پرمسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کرک کے علاقہ گرگری میں نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پرمسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک سکیورٹی گارڈ کے جان بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو کمپنی کے مغوی سپروائزر کی بازیابی کیلئے بروقت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سپروائزر کی بحفاظت بازیابی کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو صوبے میں تیل نکالنے والی کمپنیوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے پیشگی اور موثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔ انہوں نے مغوی سپروائزر کی بحفاظت بازیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔