تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر تعمیر گوہاٹی پل ٹوٹنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس،پراونشل انسپکشن ٹیم سے معاملے کی انکوائری کروانے کے احکامات جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مردان صوابی روڈ کو دورویہ کرنے کے منصوبے پر زیر تعمیر گوہاٹی پل ٹوٹنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پراونشل انسپکشن ٹیم سے معاملے کی انکوائری کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں 15 دنوں کے اندر پل کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹیریل کے استعمال سمیت واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے صوبے میں تعمیراتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس مذکورہ واقعے میں ناقص میٹریل کا استعمال ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔