جذبہ خدمت تنظیم کے نوجوانان کا چھانی اویرروڈ کے کام کی رفتار میں سستی اور غیر معیاری ہونے پر تشویش کا اظہار۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کے نوجوانون نے صدر عبدالجبار خان کی قیادت میں بچھانی اویر کا دورہ کیا ۔انہوں نےچھانی اویر روڈ میں کام کی رفتارمیں سستی اور غیر معیاری ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ محکمہ کے ذمہ دارون اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔صدر عبدالجبار نے کہا کہ چھانی اویر روڈ علاقہ اویر کا بنیادی مسلہ ہے اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ابتدامیں جس طرح کام چل رہا تھا اب اسطرح نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے ٹھیکہ دار کو بھی تاکید کی کہ غیر معیاری کام کسی بھی صورت عوام کو قابل قبول نہیں۔جب تک کام صحیح نہیں ہونگے تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھےنگے۔جذبہ خدمت تنظیم کے نوجوانوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی نہیں کرینگے تو علاقہ ترقی نہیں کرے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔