ایک سو تین سال عمرکا معمر ترین شخصیت عبد العلیم اپر چترال بونی میں انتقال کر گیا

چترال ( محکم الدین )ایک سو تین سال عمرکا معمر ترین شخصیت عبد العلیم اپر چترال بونی میں انتقال کر گیا۔ مرحوم عبدالعلیم گذشتہ سال اس وقت میڈیا کی خبروں میں شہرت پائی۔ جب وہ طویل عرصہ کویڈ 19 میں مبتلا رہے ۔ اور بالاخر اللہ تعالی کی مہربانی، پختہ عزم و ارادے اور ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کے بعد صحت یاب ہوئے ۔ اور نارمل حالات کی طرف لوٹ آئے۔ صحت یابی کے بعد ہسپتال سے اسے انتہائی پرتپاک طریقے سے رخصت کیا گیا تھا۔ اور دنیا والوں کو یہ پیغام دیا گیا تھا ۔ کہ زیادہ عمر والے افراد بھی کورونا وائرس کے حملے سے بچ سکتے ہیں ۔ معروف شخصیت عبد العلیم کا شمار اپر چترال کے معمر ترین افراد میں ہوتا تھا ۔ کچھ عرصہ پہلے وہ دوبارہ علیل ہوا ۔ اور بالاخر آج آبائی مقام بونی میں وفات پا گیا ۔ ان کو ہفتے کے روز بونی میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ وہ معروف پولو پلئیر سہیل احمد کے والد بزرگ وار تھے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔