تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کی رنگ روڈ پر چرچ کے پادریوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کا سختی سے نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ رنگ روڈ پر چرچ کے پادریوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے مسیحی برادری کی مذہبی شخصیات پر فائرنگ کے واقعے کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بہیمانہ واقعے کے ملزمان قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے، انہیں فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔ وزیر اعلی نے فائرنگ کے واقعے میں معاون پادری کے قتل پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ اور پورے صوبے کی مسیحی برادری سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام غمزدہ خاندان اور مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مسیحی برادری کے مذہبی پیشواﺅں پر فائرنگ کو صوبے میں پائی جانے والی مثالی مذہبی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر امن کے دشمن ہیں لیکن کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔