پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کی باتیں گمراہ کن اور من گھڑت ہے۔شریف احمد لال

چترال (چترال ایکسپریس ) بمبوریت وادی سے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن شریف احمد لال نے سوشل میڈیا میں اپنے بارے میں اس خبر کوگمراہ کن اور من گھڑت قرار دیا ہے جس میں انہیں پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی افواہ پھیلائی گئی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے اس خبر کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2007ء سے پی ٹی آئی کے بانی کارکنوں میں شامل ہیں اور اپنے قائد عمران خان کو چھوڑ کراور کہیں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور یہ کہ وہ کل بھی اس پارٹی میں تھا، آج بھی ہیں اور آنے والے کل بھی اسی پارٹی میں رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت انسان ہرکوئی دوسری سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ذاتی تعلق رکھ سکتا ہے اور جس بات کو بنیاد بناکر ان پر پارٹی چھوڑنے کا بہتا ن لگایا جارہا ہے وہ حقیقت سے دور اور بعض افراد کی منفی سوچ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دنوں انہوں نے ایک نجی محفل میں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے چند دوستوں کے ساتھ مل کرایک سوشل اجتماع کے موقع پر گروپ فوٹو گرافی میں شامل ہوا تھا جس کا سیاست کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی من گھڑت خبریں پھیلا نے والے پارٹی کی کوئی خدمت نہیں بلکہ اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں ایسی حرکات اور منفی سرگرمیوں سے باز آنا چاہئے اور بلدیاتی انتخابات کے اس نازک موقع پر اس قسم کی شرارتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اپنی غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ تاحیات ان کا سپاہی بن کررہنے پر فخر محسوس کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔