سابق یوسی ناظم سہراب خان نےاپنے ساتھیوں اورخاندان سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیارکی

پشاور(چترال ایکسپریس)پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ پشاورمیں سابق یوسی ناظم وسابق اُمیدوارصوبائی اسمبلی چترال سہراب خان نےاپنے ساتھیوں اورخاندان سمیت صوبائی صدرنجم الدین خان کی موجودگی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں آل مسلم لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑکرتقربیابارہ ہزارووٹ لیے تھے اوریونین کونسل شیشی کوہ چترال کے ناظم رہ چکے ہیں ۔ان کے ساتھ ارندوکے حاجی محمدداودشمانی ،حاجی علی ،محمدخان  ورداک،حاجی صلاح الدین شمانی اورسہیل احمدبھی موجودتھے۔شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین ،صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ،ایوب شاہ ،سلیم ،خان،سعیدخان،بخت بیدارخان،انجینئرفضل ربی جان،قاضی فیصل اورشہزادہ خالدپرویزبھی شریک تھے۔جبکہ شہزادہ خالدپرویز فرزند شہزادہ محی الدین سابق ایم این اے چترال چنددن پہلے اسلام آبادمیں بلاول بھٹوکے ساتھ ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدرنجم الدین خان نے کہاکہ مختلف علاقوں سے لوگ جوق درجوق پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں اورپیپلزپارٹی کی مقبولیت روزبروزبڑھتی جارہی ہے ۔انہوں نے یہ اُمیدظاہرکی کہ آنے والےبلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے صوبے سے اکثریتی ووٹ حاصل کریگا۔تقریب سے سابق صوبائی وزیرسلیم خان ،ضلعی صدرانجینئر

فضل ربی جان اورشہزادہ خالدپرویزنے بھی خطاب کرتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں  پاکستان پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔