پاکستان مسلم لیگ نواز سب تحصیل تورکھو کا مشاورتی اجلاس، عبوری کابینہ اور کمیٹی تشکیل۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال کے سرگرمیاں موسم کے خرابی اور شدید سردی کے باوجود جاری ہیں۔اپر چترال کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز اور بلدیاتی انتخابات کے بارے میں باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے بدھ کو سب تحصیل تورکھو کے ہیڈ کوارٹر شاگرام میں سنئیر لیگی رہنما احمداللہ کے ہاں واقع معزالشٹ میں کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی اراکین نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔تا ہم موسم کی خرابی کے باعث بعض دور دراز علاقوں سے کارکن اجلاس میں شریک ہونے سے قاصر رہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ نواز کی ضلعی سنئیر نائب صدر سابق چیرمین عصمت الله نےکی۔اجلاس میں موجود اراکین ضلعی کابینہ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ نواز اپرچترال میں علاقے کی تعمیر و ترقی اور پارٹی کو فعال بنانے میں کردار ادا کریگی جو خوش ائیند ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ موسم کی خرابی کے باعث دور دراز کے علاقوں سے ورکر میٹنگ میں شریک نہ ہو سکے اس لیے عبوری کابینہ تشکیل دیکر اس کو زمہ داری دی گئی کہ وہ جلد سب تحصیل تورکھو کے جملہ گاون سے ورکروں کی شرکت کو لازمی بناکرمکمل اتفاق رائے سے کابینہ سازی کریں اس کے لیے عبوری طور پر احمد اللہ کو صدر،ریٹائرڈ صوبیدار فیض عالم کو جنرل سکرٹری اور مغل ولی شاہ کو انفارمیشن سکرٹری چن لیے گئے۔ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو وی سی سطح پر تنظیم سازی کریگی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے منصوبہ بندی کرکے ویلیج سطح کے امیدواروں کو پارٹی نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ان سے رابطہ کیا کریگا اور موصولہ تفصلات کی روشنی میں امیدواروں کی ختمی فہرست مرتب کیا جا کر بالائی قیادت تک پہنچائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔