وزیراعلیٰ محمود خان کی جلوزئی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت، دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوشہرہ کے علاقہ جلوزئی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی ایک پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔