وزیراعلیٰ محمود خان کی پنجگور اور نوشکئی میں دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت ،سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے علاقہ پنجگور اور نوشکئی میں دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو پسپا کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے جوابی کارروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حملوں میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ محمود خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔