تازہ ترین

اپرچترال،طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کی جائے۔صارفین بجلی اپر چترال

اپرچترال(ذاکر محمدزخمی)اپر چترال طویل لوڈ شیڈنگ کےخلاف تحریک حقوق اپر چترال کی کال پر بونی میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظمین،وی سی ناظمین،کونسلرز اور اپر چترال کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے عمائدین نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت سابق تحصیل ناظم شمس الرحمٰن لال نے کی۔شراکاء میٹنگ کا کہنا تھا کہ جنوری کے اخری ہفتہ تک اطمینان بخش بجلی اپر چترال کے صارفین کو مل رہی تھی لیکن اس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بناپر اپر چترال غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہے جو شدید سردی کے اس موسم میں ناقابلِ برداشت ہے ۔شراکا کا کہنا تھا جوٹی لشٹ گریڈ اسٹیشن میں 7 میگاواٹ کی ٹرانسفارمر نصب ہے جوکہ لوئیر اور اپر چترال کی صارفین کے لیے ناکافی ہے۔ معتبر ذاریع سے معلوم ہوچکی ہے کہ 13 میگاواٹ کی ٹرانسفارمر جوٹی لشٹ میں تنصیب کے منتظر ہے۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا محکمہ مذکورہ ٹرانسفارمر کو نصب کرنے سے لت لعل سے کام لے رہی ہے ۔اجلاس نےمطالبہ کیا کہ فوری 13میگاواٹ ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ صارفین کی پریشانی دور ہوسکے۔اجلاس  نےپرزور مطالبہ کیا کہ پیڈو کا دفتر جلدازجلد بونی شفٹ کیا جائے۔ دفتر بونی میں نہ ہونے کی وجہ سے اپر چترال کے صارفین گوناگون مسائل سے دوچار ہیں۔ اس وقت تمام محکموں کے دفترات بونی شفٹ ہوچکے ہیں۔اس لیے پیڈو کی دفتر کو بھی بونی شفٹ ہونا چاہیے ۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اپر چترال گریڈ اسٹیشن کا باربار خوشخبری سنائی جاتی ہے۔ لیکن عملی طور پر کام اس پر شروع نہیں ہوسکا لہذا اپر چترال گریڈ اسٹیشن پر فوری طورپر کام شروع کیا جائے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔