موڑکھو تورکھو اور مستوج کے تحصیل چیرمین شپ کےلئے پی ٹی آئی کےامیدواروں کی چناؤ کیلئے بونی میں اجلاس

چترال(چترال ایکسپریس)بلدیاتی انتخابات میں اپر چترال کے دو تحصیلوں موڑکھو تورکھو اور مستوج کے تحصیل چیرمین شپ کےلئے حکمران جماعت پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کے لئے امیدواروں کی چناؤ کیلئے اجلاس بونی کے مقام پر منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے مقرر کردہ کوآرڈینیٹرز الحاج رحمت غازی خان، معراج خان، جمیع اللہ شیرازی کی پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دہندگان کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد طے پایا کہ تمام نام ریجنل کوآرڈینیٹر صاحبزادہ صبعت اللہ اور صوبائی صدر پرویز خٹک کے وساطت سے مرکزی نظم کو بھیج دئے جائیں گے جبکہ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔