بمبوریت کے گل رحمت کی چترال سکاوٹس میں صوبیدار کے عہدے پر ترقی ،علاقے میں جشن ۔ 

چترال(چترال ایکسپریس)بمبوریت کے گل رحمت کوچترال سکاوٹس میں صوبیدار کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ گزشتہ روز چترال سکاؤٹس افیسر مس بمبورت میں صوبیدار گل رحمت کی ترقی کے اعزاز میں مختصر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔اس تقریب میں کمانڈانٹ چترال سکاؤٹس کے علاوہ دوسرے افیسرز سیمت علاقے کے معززین مسلم اور کیلاش مردو خواتین شریک ہوئے ۔کمانڈنٹ  نے گل رحمت کوصوبیدار رینک پر ترقی کا بیج لگایا۔نوجوان صوبیدار گل رحمت بنیادی طور پر کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتا ہے ۔لیکن انکے خاندان مسلمان ہو چکے ہیں ۔صوبیدار سمیت انکے خاندان کے لیے یہ اعزاز ہے کہ وہ پہلا شخص ہے کہ انکی ترقی صوبیدار رینک پر ہوئی ہے ۔تقریب کے بعد  وہاں پہلے سے موجود سینکڑوں تعداد میں موجود مردو خواتین نے ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا ۔ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ریلی کی صورت میں انکو آبائی گاؤں کراکال لے جایاگیا۔جہاں جشن کا سماں تھا ۔ایسا نہیں لگ رہاتھا کہ یہ کسی کی پروموشن کی تقریب ہے بلکہ ایسا لگ رہا تھا کہ یہاں کوئی تہوار ہے یا کسی کی شادی کی تقریب ہے۔یہ سب  اس کی خلوص اور محبت کا نتیجہ ہے کہ لوگوں نے سینکڑوں کی تعدادمیں شاندار طریقے سے اس کو مبارکباد دی اور انکی عزت افزائی کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔