مسلم لیگ ن ویلج کونسل سہت موڑکھو کا ایک اہم اجلاس،عبوری کابینہ تشکیل

موڑکھو(چترال ایکسپریس۔۔۔۔جمشید احمد)مسلم لیگ ن ویلج کونسل سہت موڑکھو کا ایک اہم اجلاس دولودورسہت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ویلج کونسل سہت کے مختلف دھات کی نمایندہ گی کر تے ہوۓ مسلم لیگ ن کے اراکین ورکرز نےخراب موسمی حالات کے باوجود کثیر تعداد میں  شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ریٹاٸرڈ صوبیدار افضل علی شان نے کی۔ پارٹی اراکین نے مسلم لیگ کو مظبوط اور مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوۓ ویلج کونسل سطح پرایک عبوری کابینہ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوۓ ایک عبوری کابینہ تشکیل دے دی اور ساتھ ہی یوتھ اور خواتین ونگ بنانے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گٸی جو عنقریب اپنا سیٹ اپ قاٸم کرے گی۔ اسی طرح ویلج کونسل سہت کے لیےعبوری کابینہ تشکیل دی گٸی۔جن میں معروف سماجی شخصیت مبارک حسین شاہ صدر ۔حمیدالرخمن ناٸب صدر ظفرالدین سنیر ناٸیب صدر ظہیر الدین جنرل سکرٹری حفیظ علی شاہ جاٸنٹ سکرٹری نصیر اللہ سکرٹری فینانس اصلاح الدین سکر ٹری نشرو اشاعت اور مہتاب أحمد سکرٹری سوشل میڈیا مقرر ہوۓ۔اسطرح یوتھ ونگ کے لیے شاہ حسین ،جنید احمد اور مہتاب احمد پر مشتمل یوتھ کمیٹی تشکیل دی گی۔اور خواتین ونگ کے لیے دختر شیر نادر کو نامزد کرتے ہوۓ خواتین کمیٹی تشکیل دی گی اس اہم اجلاس میں دیگر پارٹیوں سے بھی کٸی افراد نےمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جنہیں خوش امدید کہا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔