اپر چترال قاغ لشٹ میں دودنوں سے جاری سنو فیسٹول اختتام پذیر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال قاغ لشٹ میں دو دنوں سے جاری سنوفیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔ ایونٹ کے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہرالاسلام تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ندیم شہزاد، ذوالفقار علی تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، انتظامی آفیسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین علاقہ، کھلاڑی حضرات اور کثیر تعداد میں لوگوں نے پروگرام کو رونق بخشی۔فیسٹول کے اختتام پر مہمانوں نے پوزیشن لینے والےکھلاڑیوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔