مولانا عبد الرحمن اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کی تحصیل میئرشپ کے لئے اعزازی نہیں بلکہ ریگولر بنیادوں پرنامزدگی ہوئی ہے۔ حافظ انعام میمن

چترال(چترال ایکسپریس) جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن نے تحصیل مئر شپ کے لئے جے یو آئی کی نامزدگی کے بارے میں میڈیا میں شائع شدہ خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے انہیں حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امیر ضلع مولانا عبد الرحمن اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کو اعزازی طور پر نہیں بلکہ ریگولر بنیادوں پر نامزدگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 7فروری تک صوبائی نظم کو پہنچنا چاہئے تھا لیکن الیکشن کی التوا کی وجہ نہیں بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجوزہ ناموں میں کسی کو فوقیت حاصل نہیں اور نہ کوئی فیورٹ ہے۔ انعام میمن نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس بدھ کے روز بلائی گئی ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔